web analytics

Categories

فصل کی بہتر پےداوار کےلئے فاسفورس کھادیں

By at February 25, 2012 | 12:53 pm | PrintA- Reset A+

فصل کی بہتر پےداوار کےلئے فاسفورس کھادیں

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ لیکن ان وسائل سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کے لیئے زرعی تحقیق کے ذریعے نئی ٹیکنولوجی وضع کرنا اور اسے بڑے پیمانے پر اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ہمارا ملک معاشی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ایگری کلچرل ریسرچ بورڈ ( پارب) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مبارک علی نے نیئو کلیئر انسٹیٹوٹ آف ایگری کلچر اینڈ بائیو ٹیکنولوجی (نیارب) میں پارب کے ایک پروجیکٹ ”فاسفورسی کھادوں کی افادیت بڑھانے کے لیئے فاسفورک ایسڈ کے استعمال کا طریقہ“ کے زیر اہتمام یومِ کسان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زراعت میں نئی جہتوں کو استعمال کرتے ہوئے ہی ملکی ترقی کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر مبارک علی نے خاضرین کو بتایا کہ پارب نے زراعت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیئے 53 تحقیقی منصوبہ جات پر کام شروع کر رکھا ہے جن کی تکمیل سے کم وسائل اور اخراجات کے باوجود بھی فصلوں کی اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔ انہوں نے نوجوان سائنسدانوں کو خصوصی طور پر اہم کردار ادا کرنے اور لیبارٹریز میں زراعت کی ترقی کے لیئے جدید تر ٹیکنولوجی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ جس کو قابلِ استعمال لاتے ہوئے کسان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے۔ انہوں نے فاسفورک ایسڈ کی کمرشل بنیادوں پر تیاری کے لیئے پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ ملا کر کام کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔ خطاب کے بعد ڈاکٹر مبارک علی نے نیاب میں تجرباتی کھیت کا معائنہ بھی کیا اور فاسفورک ایسڈ کی بہتر کارکردگی اور پیش رفت کو سراہا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئی ایسی فاسفورسی کھادیں تیار کی جائیں جو سستی ہونے کے علاوہ اچھی کارکردگی کی حامل ہوں۔

اردو خبر , , , ,