web analytics

Categories

سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ

By at April 7, 2012 | 12:33 pm | PrintA- Reset A+

سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) رواں مالی سال 2011-12ء کے پہلے 8 ماہ(جولائی 2011ء تا فروری 2012ء) کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں چورا اعشاریہ چھ نو فیصد اضافے کے ساتھ 19 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار ڈولر مالیت کی مچھلی اور اس سے تیارہ کردہ مصنوعات برآمد کی گئیں۔

پاکستان وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 47 ہزار 518 میٹرک ٹن مچھلی غیر ممالک کو برآمد کی گئی۔ مذکورہ عرصہ کے دوران 19 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار ڈولر مالیت کی مچھلی اور اس سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سالی 2010-11ء کی اسی مدت کے دوران 17 کروڑ 2 لاکھ 74 ہزار ڈالر سے چودہ اعشاریہ چھ نو فیصد زائد ہے۔ پاکستانی مچھلی اور اس سے تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہیں، پاکستانی مچھلی ٹراﺅٹ کھانے کے لئے لوگ دور دور سے آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی سمندری مصنوعات کی کافی مانگ ہے۔

اردو خبر , , ,