پانی انسانی بقاءاور توانائی کےلئے ضروری
By Technology Times at April 7, 2012 | 12:18 pm | PrintA- Reset A+
سرگودھا (نیوز رپورٹر) پانی انسان کی بقاءاور تونائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ضروری ہے۔ زیر زمین پانی کے ذخائر کی تیزی سے گرتی ہوئی سطح حیوانی و نباتاتی بقاءکے لئے خطرات کا پیش خیمہ ہے۔ اس بات کو وفاقی سیکٹری سائنس و ٹیکنولوجی اخلاق احمد تارڑ نے سیال موڑ سرگودھا میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ پانی کے ذخائر کی تعمیر جلد سے جلد نہ ہوئی تو فصلیں تباہ ہو جائیں گی جبکہ لوگ بھوک اور پیاس سے مرجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پانی میں منرل کی مقدار میں کمی ہو رہی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔فصلوں میں کیڑے مار ادویات کا استعمال اور دیگر وجوہات کے باعث زیر زمین پانی آلودہ ہو رہا ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔ ہمیں پانی کے نئے ذخائر تعمیر کرنے ہوں گے اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید ٹیکنولوجی اپنانا ہو گی۔






