کپاس کی بہتر پیداوار کےلئے منظور شدہ بیج کی ہدایت
By Technology Times at April 14, 2012 | 1:43 pm | PrintA- Reset A+
ملتان (نیوز رپورٹر) کپاس کے کاشتکاروں کو کپاس کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کو بروقت کاشت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کپاس کی قسم ”ٹارزن ۱“ پنجاب کے ذرخیز علاقوں کے لیے موزوں ہے جبکہ ”ایم این ایچ ۶۸۸ کپاس کے تمام درمیانے اور ذرخیز علاقوں کے لیے موزوں ہے۔ اسی طرح ”این ایس 141“ درمیانے ذرخیز علاقوں کے لیے اور ”ایف ایچ 114“ کپاس کے زرخیز اور زیادہ پانی والے علاقوں کے لیے موزوں ہے۔ ”آ ئی آر 3“ اور ”سی آئی ایم 598“ درمیانے زرخیز علاقوں کے لیے ”ستارہ 900“ کم پانی والے علاقوں کے لیے اور ”اے ون“ زیادہ پانی والے علاقوں کے لیے نہایت موزوں ہیں جبکہ 15 اپریل تا 15 مئی تک ”علی اکبر 802“ کپاس کے وائرس والے علاقوں یعنی ملتان، لودھراں، مظفر گڑھ، خانیوال اور کپاس کے ثانوی علاقوں کے لیے موزوں ہے۔
”آئی آر 1524“ جنوبی پنجاب کے تمام کم پانی والے علاقوں اور کمزور رقبے یعنی بہاولپور اور بہاولنگر کے لیے ”جی این ہائبرڈ 2085“ پنجاب کے ذرخیز ثانوی علاقوں اور ترقی پسند کاشتکاروں کے لیے موزوں ہے۔ ترجمان کے مطابق ”آئی آر 3701“ پنجاب کے ذرخیز اور بہتر زرعی مداخل پر زیادہ پیداوار دینے والے علاقوں خاص طور پر بہاولپور اور رحیم یار خان کے لیے نہایت موزوں ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار حضرات اپنے علاقے کی مناسبت سے کپاس کی مخصوص قسم کی بروقت کاشت اور زرعی مداخل کا متناسب استعمال کر کے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔






