پاسکو: ۵۱ لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر
By Technology Times at April 30, 2012 | 11:08 am | PrintA- Reset A+
فیصل آباد (سید محمد عابد) پاسکو نے گندم کی خریدارہ مہم کے دوران ۵۱ لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پاسکو ترجمان کے مطابق کاشتکاروں سے ۰۵۰۱ روپے فی ۰۴ کلوگرام کے حساب سے صرف خشک گندم خریدی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام گندم خریداری مراکز پر نمی چیک کرنے والے آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں اور گندم خریداری کے دوران کسی کاشتکار یا کسان کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔ کسان بورڈ پاکستان کے انفورمیشن سیکٹری حاجی رمضان ٹیکنولوجی ٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسکو کی گندم خریداری پالیسی سراسر غلط ہے اور ہمیں اس پر بالکل اعتماد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسکو صرف بیان بازی سے کام لیتی ہے جبکہ پاسکو اہلکار گندم خریداری مراکز پر رشوت لے کر سب کچھ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاسکو نے شرط عائد کی ہے کہ کسی بھی کسان سے ۰۰۳ بوری سے زیادہ گندم نہیں خریدی جائے گی جبکہ پاسکو اہلکار رشوت لے کر ۰۰۴ بوری گندی بھی خرید لیتے ہیں۔
حاجی رمضان نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گندم خریداری مراکز میں موائسچر میٹرز سے جانچ کا عمل یقینی بنایا جائے تاکہ گندم خدیداری کے دوران بھوسہ اور مٹی والی گندم کی خریداری کو روکا جاسکے۔






