web analytics

Categories

پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست

By at April 30, 2012 | 11:05 am | PrintA- Reset A+

پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کو موسمی تبدیلیوں کے باعث سالانہ ۲۱ کھرب ۴۷ ارب روپے کے نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ دنیا بھر میں ۲ دہائیوں میں شدید موسم کے ۴۱ ہزار واقعات میں ۷ لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ۲ کھرب ۰۳ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ موسمی تبدیلیوں کے باعث ۰۴ فیصد آکسیجن پیدا کرنے والے بارانی جنگلات میں پچیاسی اعشاریہ سات فیصد کمی ہو چکی جبکہ روزانہ پودوں، جانوروں اور کیڑوں مکوڑوں کی اوسط ۷۳۱ اقسام ختم ہو رہی ہیں۔ موسمی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات پاکستان کے جی ڈی پی کے پانچ اعشاریہ چار دو کے مساوی ہو چکے ہیں جو اس فہرست میں شامل دیگر ممالک میں سے سب سے زیادہ ہے
۔ ماحولیات کے موضوعات پر کام کرنے والے ادارے جرمن واچ کی رپورٹ ” گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس ۲۱۰۲ء“ کے مطابق پاکستان نہ صرف موسمی نقصانات (سیلاب ، طوفان اور گرمی وغیرہ ) سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے بلکہ ۰۹۹۱ سے ۲۱۰۲ءکے دوران شدید ترین متاثرہ ۰۱ اولین ممالک میں ۸ ویں نمبر پر ہے۔خطرات میں گھرے دیگر ممالک میں بالترتیب گوئٹے مالا، کولمبیا، روس اور ہنڈراس شامل ہیں۔

اردو خبر , , , , ,