web analytics

Categories

گندم کی قابل کاشت اراضی میں کمی

By at April 30, 2012 | 11:11 am | PrintA- Reset A+

گندم کی قابل کاشت اراضی میں کمی

کراچی (ثناءنیوز) مالی سال ۰۱۰۲۔۱۱ءکے دوران گندم کی قابل کاشت اراضی میں ڈھائی فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان وفاقی ادارہ شماریات کی زرعی پیداوار سے متعلق رپورٹ کے مطابق سال ۰۱۰۲۔۱۱ءکے دوران گندم کی قابل کاشت اراضی میں دو اعشاریہ پانچ تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کسانوں کو امدادی قیمت پر گندم کی فروخت میں دشواری، شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ میں تاخیراور نسبتاً آلو کی پیداوار میں اضافے کے باعث رواں سال گندم کے کاشت شدہ رقبے میں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال ۰۱۰۲۔۱۱ءمیں گندم کی پیداوار میں آٹھ اعشاریہ ایک چھ فیصد اضافہ ہوا۔ جسکی اہم وجہ مناسب وقت پر بوائی اور موافق موسم تھا۔ سال ۱۱۰۲ میں ملک میں مجموعی طور پر ۲ کروڑ ۲۵ لاکھ ۰۱ ہزار ٹن گندم پیدا ہوئی۔ جس میں پنجاب میں ۱ کروڑ ۰۹ لاکھ ۱۴ ہزار ٹن، سندھ میں ۲۴ لاکھ ۷۸ ہزار ٹن اور خیبر پختونخواہ میں ۱۱ لاکھ ۵۵ ہزار ٹن گندم کی پیداوار ہوئی۔ جبکہ بلوچستان میں گندم کی پیداوار ۲۷ ہزار ۰۹ ٹن تک محدود رہی۔

اردو خبر , , , ,