شمسی توانائی وقت کی ضرورت
By Technology Times at May 14, 2012 | 12:03 pm | PrintA- Reset A+
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) شمسی توانائی ملک کے توانائی بحران کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ پاکستان میں شمسی توانائی سے تئیس لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ صنعتکار سولر پینل کی مینوفیکچرنگ میں آگے آئیں اور اس سلسلے میں ہمدرد یونیورسٹی مفت ٹیکنولوجی فراہم کرنے کو تیار ہے۔ صنعتکار توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ یہ بات کو ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نسیم احمد خان نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہاکہ سولر پینل بیرون ملک سے درآمد کرنے کے بجائے اندرون ملک ہی تیا ر کیے جائیں تاکہ لوگوں کو سستی توانائی حاصل ہو سکے۔ سولر انرجی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ سولر انرجی پینل ملک میں باآسانی تیار کئے جاسکتے ہیں۔ لوگ سولر انرجی پینلز گھروں میں لگا کر بجلی استعمال کر سکتے ہیں۔






