ملکی تاریخ میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار
By Technology Times at May 14, 2012 | 12:06 pm | PrintA- Reset A+
فیصل آباد (نیوز رپورٹر) ملکی تاریخ میں کپاس کی پیداوار کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریز میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ۸۴ لاکھ سے زائد گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا ۷۲ فیصد زیادہ ہے۔
پنجاب بھر کی جننگ فیکٹریز میں ایک کروڑ ۱۲ لاکھ سے زائد گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی جو پچھلے سال کے مقابلے میں ۴۵ فیصد زائد ہے جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں تقریبا ۷۲ لاکھ گانٹھوں کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریز میں پہنچی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ۹۲ فیصد کم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریز سے ایک کروڑ ۴۳ لاکھ سے زائد گانٹھیں خریدی ہیں جبکہ ۱۱ لاکھ گانٹھیں بیرون ملک برآمد کی گئیں۔






