web analytics

Categories

موبی لنک ایک بار پھر نمبر ون

By at May 14, 2012 | 12:02 pm | PrintA- Reset A+

موبی لنک ایک بار پھر نمبر ون

پاکستان میں موبائل ٹیلیفون کے بڑھتے ہوئے استعمال کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد ۳۔۱۱۸ ملین کے قریب ہوگی ہے۔ جس کی سبب ٹیلی ڈینسٹی۔۶۸۔۲ فیصد ہوگئی ہے۔
مارچ ۲۰۱۲ میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں زونگ نے سب سے ذیادہ نئے صارفین حاصل کئے ہیں جبکہ یوفون دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ اول سہ ماہی ۲۰۱۲ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق موبی لنک نے پاکستان میں سب سے زیادہ موبائل فون صارف کا اعزاز برقرار رکھا ہے اور اس کے صارفین کی تعداد تین کروڑ اٹھاون لاکھ رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر ٹیلی نار ہے جس کے صارفین کی تعداد دو کروڑ تیرانوے لاکھ کے قریب ہے۔ موبائل فون صارفین کی فہرست میں یوفون کے دو کروڑ اکتیس لاکھ، زونگ کے ایک کروڑ چھپن لاکھ جبکہ وارد کے ایک کروڑ چوالیس لاکھ کنکشنز ہیں۔

اردو خبر , , , , , ,