web analytics

Categories

ُٰپی ٹی سی ایل ملازمین کیلئے رضاکارانہ ویلفیئر سکیم کا دوبارہ آغاز

By at July 30, 2012 | 5:15 pm | PrintA- Reset A+

ُٰپی ٹی سی ایل ملازمین کیلئے رضاکارانہ ویلفیئر سکیم کا دوبارہ آغاز
اسلام آباد (پریس ریلیز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے اپنے ملازمین کے پر زور اصرار پر پرکشش مالی فوائد اور سہولت سے بھرپور رضاکارانہ ویلفیئر اسکیم وی ایس ایس کا ازسرنو آغاز کردیا ہے۔
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ایچ آر سید مظہر حسین نے کہا کہ وی ایس ایس دراصل مکمل طور پر ایک رضاکارانہ اسکیم ہے جسے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔
اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ۲۰۰۸ء میں جاری کردہ وی ایس ایس اسکیم کی بے پناہ کامیابی کا بھی تذکرہ کیا، جو پاکستان میں متعارف کردہ دیگر ایمپلائی ویلفیئر اسکیموں سے مشابہت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال ۲۰۰۸ء میں یہ اسکیم ۵۰ ہزار ملازمین کو پیش کی گئی تھی جن میں سے ۳۵۰۰ سے اسے منتحب کیا تھا۔
مظہر حسین نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت پی ٹی سی ایل ملازمین کو بہترین مواقع کی جانب رخصت کیا گیا، جبکہ ۵ ہزار درخواستوں کو ۲۰۰۸ء میں آپریشنل وجوہات کی بناء پر مؤخر کرنا پڑا تھا، جس کے بعد سے ملازمین کا مسلسل اصرار رہا کہ اسکیم کا دوبارہ اجراء کیاجائے ۔
وی ایس ایس ۲۰۱۲ء اسکیم کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے مظہر حسین نے بتایا کہ یہ اسکیم تقریباً ۱۶۰۰ ملازمین کو پیش کی جا رہی ہے اور پی ٹی سی ایل نے ایک بار پھر اپنے ملازمین کو روشن مستقبل کیلئے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے، تا ہم اگر وہ پی ٹی سی ایل کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ان کے تمام حقوق کی پاسداری کی جائے گی اوروہ اسی عزت و احترام سے اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔

اردو خبر , , , , , , , , ,