Warning: include_once(analyticstracking.php): failed to open stream: No such file or directory in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19 Warning: include_once(): Failed opening 'analyticstracking.php' for inclusion (include_path='.:/usr/lib/php:/usr/local/lib/php') in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19

Posts Contributed By "غزن بہزاد"

  • 15 Posts in Total Contributed by غزن بہزاد
  • غیر قانونی جی ایس ایم گیٹ وے ایکسچینج

    سیلولر موبائل نیٹ ورک کے آپریشن، مرمت یا اوپٹیمائزیشن کے عمل کے دوران بیشتر اوقات موبائل ٹریفک میں اتار چڑھاؤ اور کمی بیشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ موبائل ٹریفک دراصل یہ ظاہر کرتا ہے کہ صارفین کی جانب سے نیٹ ورک کا کس قدر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جب بھی کوئی ووائس کال مین سرور سے کنیکٹ ہوتی ہے اور اس کا جواب ریڈیو یا نان۔ریڈیو لنکس کے ذریعے دیا جاتا ہے، تو بلنگ کا آغاز ہوجاتا ہے۔ موبائل ٹریفک کی پیمائش ’’ارلانگ‘‘ نامی یونٹ سے کی جاتی ہے، جو ڈنمارک کے ریاضی دان ’’ایگنر کراروپ ارلانگ‘‘ کے نام سے موسوم ہے۔ موبائل نیٹ ورک پر بڑھتا ہوا ٹریفک ہمیشہ اچھی پیشرفت ہوتی ہے، جو اس بات کی طرف اشارہ دیتی ہے کہ مزید صارفین نیٹ ورک کو استعمال کر رہے ہیں جس…Read More

  • شمسی توانائی سے ۷ لاکھ میگا واٹ بجلی

    پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے توانائی کے شدید بحران سے گزر رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کے ذریعے ۷ لاکھ میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے اور زاس ضمن میں حکومتی سطح پر قابل عمل منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔ پاکستان میں بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح ماحول دوست، پائیدار اور محفوظ طریقے سے بجلی حاصل کرنے کیلئے شمسی توانائی کی طرف توجہ دی جا رہی ہے۔ شمسی توانائی اور اس سے متعلق مصنوعات پر کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے ’’کیمکو‘‘ کے مطابق پاکستان میں روزانہ اوسطاً ۱۶ گھنٹے تک سورج کی روشنی موجود رہتی ہے، جسے…Read More

  • انسانی دماغ کا نقشہ

    انسانی دماغ قدرت کی ایک انمول اور بیمثال تخلیق ہے جسے مکمل طور پر سمجھنے کیلئے یورپی یونین کی جانب سے ایک ارب پونڈ کی لاگت سے اہم ترین منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انسانی دماغ کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لئے شروع کئے جانیوالے اس منصوبہ کا انسانی جینوم کو سمجھنے سے متعلق شروع کئے جانے والے منصوبے سے موازانہ کیا جا رہا ہے۔ ہیومن برین پروجیکٹ (ایچ بی پی) نامی اس منصوبہ میں یورپی ممالک کے ۱۳۵ سائنسی اداروں میں کام کرنے والے سائنسدان حصہ لے رہے ہیں۔ یورپی یونین کا یہ منصوبہ ایک عشرے تک جاری رہے گا اور اس دوران سائنسدان ایسی کمپیوٹر سیمولیشن تیار کرنے کی کوشش کریں گے جس سے انسانی دم…Read More

  • می گینگو، انتہائی مختصر جزیرہ

    براعظم افریقہ کی سب سے بڑی وکٹوریہ جھیل میں ’’می گینگو‘‘ نامی ایک چھوٹا جزیرہ آباد ہے جس کا رقبہ آدھے ایکڑ سے بھی کم ہے، یا دیگر معنوں میں تقریباً فٹبال کے آدھے میدان کے برابر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ۳ ممالک کینیا، تنزانیہ اور یوگینڈا کی سرحد پر واقع تقریباً ۶۸ ہزار ۸۰۰ کلومیٹر کے رقبہ پر پھیلی اس جھیل میں واقع یہ جزیرہ ۱۳۱ نفوس پر مشتمل ہے، جنکے گھر لہر دار شیٹوں اور لکڑی کی مدد سے …Read More

  • ٹیکنولوجی کی دنیا، بچے ہم سے آگے

    ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں اس بات کا ثبوت مل گیا کہ ڈیجیٹل آلات کے ماہر آج کے بچے جدید ٹیکنولوجی کے استعمال میں اپنے بڑوں سے دو چار نہیں بلکہ کئی قدم آگے نکل چکے ہیں۔ انسانی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہے کہ جب نہ صرف مغربی دنیا بلکہ مشرق میں بھی والدین اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے کہ ان کے بچے ایک ایسی چیز پر ان سے کہیں زیادہ زیادہ عبور رکھتے ہیں جسے ڈیجیٹل ورلڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں شامل تجزیہ کار یہ جانچنے کی کوششوں میں مصروف تھے کہ کالج کی سطح پر زیرتعلیم نوجوانوں کے مقابلے میں کیا ۴…Read More

  • تھری جی پر بھروسے کا سوال

    ایک طویل انتظار کے بعد بالآخر تھری جی اور فور جی اسپکٹرم کی نیلامی کا عمل ۸ راؤنڈز کے بعد ۲۳ اپریل کو مکمل ہو ہی گیا، جس کے نتیجہ میں ایک طرف جہاں حکومت پاکستان ایک سو گیارہ ارب روپے حاصل کرنے میں کامیاب رہی، وہیں دوسری جانب عوام کو جدید ٹیکنولوجی سے استفادہ کرنے کا موقع بھی مل گیا۔ تھری جی اسپیکٹرم کی میں مقابلہ کرنے والے ۴ ٹیلی کوم آپریٹرز میں سے موبی لنک، ٹیلی نار اور یوفون تھری جی کا لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ زونگ، جو کہ چائنہ موبائل کی ملکیت ہے، ایسا واحد ادارہ ہے جس نے تھری جی اور فور جی دونوں کے لائسنس…Read More

  • قدیم انسان کی باقیات

    سائنس کے ہر شعبہ میں تحقیق و مطالعہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ایک طرف جہاں ماہرین دیگر سیاروں میں زندگی کے آثار تلاش کرنے میں مصروف ہیں، وہیں انسان خود اپنے آباؤ اجداد کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کا بھی خواہاں ہے۔ اسی حوالے سے یورپی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے روس کے شمالی علاقہ سائبیریا سے ملنے والی ایک ہڈی کو ڈی این اے ٹیکنولوجی کی مدد سے قدیم انسان کی ایک نئی قسم کے طور پر شناخت کر لیا ہے۔ سال ۱۸۶۹ء سے جاری ہونے والے معروف برطانوی جریدے نیچر کی حالیہ اشاع…Read More

  • زیتون، قدرت کی بیش بہاء نعمت

    تحریر: غزن بہزاد زیتون انسان کے کاشت کردہ قدیم ترین درختوں میں سے ایک ہے۔ اس کا آبائی وطن ایشیاء ہے جہاں سے اسے مختلف ادوار میں یورپ اور جنوبی افریقہ کے مختلف ممالک میں لے جایا گیا۔ زیتون دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ ہیکٹر رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے جس سے مجموعی طور پر سالانہ ۸۵۳ ہزار ٹن تیل حاصل کیا جاتا ہے۔ زیتون کے درخت کی اوسط عمر ۳۰۰ سے ۶۰۰ سال تک بتائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق زیتون کی کمرشل اور خودرو پیداوار دنیا کے ۲ خطوں میں زیادہ پائی جاتی ہے جوکہ خط استواء کے شمال اور جنوب میں ۳۰ اور ۴۵ ڈگری کے درمیان واقع ہیں۔ ہمارا ملک ب…Read More

  • قدیم انسان کی باقیات

    سائنس کے ہر شعبہ میں تحقیق و مطالعہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ایک طرف جہاں ماہرین دیگر سیاروں میں زندگی کے آثار تلاش کرنے میں مصروف ہیں، وہیں انسان خود اپنے آباؤ اجداد کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کا بھی خواہاں ہے۔ اسی حوالے سے یورپی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے روس کے شمالی علاقہ سائبیریا سے ملنے والی ایک ہڈی کو ڈی این اے ٹیکنولوجی کی مدد سے قدیم انسان کی ایک نئی قسم کے طور پر شناخت کر لیا ہے۔ سال ۱۸۶۹ء سے جاری ہونے والے معروف برطانوی جریدے نیچر کی حالیہ اشاعت میں ’’ایکس وومن‘‘ کے عنوان سے شائع کردہ تحقیق کے مطابق ’’ہومینن‘‘ نامی یہ انسان نماء مخلوق وسطی ایشیا میں ۳۰ ہزار سے لیکر ۴۸ ہزار سال پہلے رہتی تھ…Read More

  • تھر کا کوئلہ، قدرت کی فیاضی

    پاکستان کے مسا ئل میں سرفہرست توانائی کا بحران ہے جس نے ملک کو اس طرح تباہ و برباد کر رکھا ہے کہ آج ہم پتھر کے دور سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ہمارے ملک میں توانائی کا بحران ۱۹۸۴ء سے ہے جسے ہماری نااہلی نے آج اس سطح تک پہنچا دیا ہے کہ کاروبار زندگی مفلوج ہو چکا ہے۔  کچھ عرصہ قبل صوبہ سندھ میں تھر کے مقام پر کوئلہ کا دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوا تھا جو تقریباً ۱۰ ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ ذخیرہ تھر، سونڈا اور لاخرہ کے علاقوں میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھر میں پائے جانے والے کوئلہ کے ذخیرہ کو اگر درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو ۲۰ کروڑ ٹن کوئلہ حاصل کیا جا س…Read More

  • سب سے بڑا شمسی پارک

    پاکستان میں مجموعی طور پر بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق ۶ ہزار ۸۰۰ میگا واٹ کے قریب پہنچ جاتا ہے اور بجلی کے شارٹ فال میں بلوچستان سرفہرست ہے، لیکن صوبے کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے سربراہ انجینئر بلیغ الزمان صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ متبادل طور پر شمسی توانائی کا یہ منصوبہ صوبے میں توانائی کی بحرانی کیفیت کے خاتمے کے لئے اہم ثابت ہو گا۔ بلوچستان کے پاس توانائی کا اس وقت صرف ایک ذریعہ ہے اور یہاں بجلی گدو اور سبی سے آنے والی لائن سے فراہم کی جاتی ہے۔ اس لائن اور حبیب کوسٹل پاور سے صوبہ کو تقریبا ۷۰۰ میگا واٹ بجلی حاصل ہوتی ہے جبکہ طلب ۱۶۵۰ میگا واٹ کے قریب ہے۔ شمسی توانائی کے منص…Read More

  • غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج

    ٹیلیفون اور انٹرنیٹ عصر حاضر میں رابطے کے بہترین ذرائع تصور کئے جاتے ہیں۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان کی جانیوالی ٹیلیفون کالز میں سے ۴۰ فیصد کالز غیر قانونی نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو موصول ہوتی ہیں۔ اس غیر قانونی مواصلاتی نظام کو ’’گرے ٹریفک‘‘ کہا جاتا ہے اور اس نوعیت کے نیٹ ورک چلانے والے ادارے حکومت کو کسی قسم ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ وطن عزیز کی بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ میں گھری ہوئی معیشت کو گرے ٹریفکنگ کی مد میں سالانہ ساڑھے پانچ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، جبکہ بعض سرکاری افسران کا دعویٰ ہے کہ اس غیر قانونی دھندے میں لائسنس ہولڈرز بھی ملوث ہیں۔ کسی بھی موبائل…Read More

  • عالمی حدت سے متاثر ہونے والے ممالک

    ایک تازہ تحقیق کے مطابق فضاء میں کاربن کی بڑھتی ہوئی مقدار کے باعث پاکستان، بھارت، چین، جنوب مشرقی ایشیاء، مشرقی افریقہ اور شمالی اندیس کے بعض علاقے بدترین سیلابوں کے بڑھتے خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔  اس تحقیقی رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ان علاقوں میں آنے والے غیر معمولی سیلابوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ مشرقی یورپ، چلی، ارجنٹائن اور اسکنڈے نیویا کے بعض حصوں میں گزشتہ چند برسوں سے پیش آنے والے ایسے واقعات میں کمی واقع ہوگی۔ یہ پیشگوئی گرین ہاؤس یعنی سبز مکانی گیسوں کے اخراج کا اندازہ لگانے کیلئے تیار کردہ ۱۱ مختلف ماڈلز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ اس تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ فضاء کے لئے ضرر رساں ان سبز مکانی گیسوں کی مقدار بڑھنے سے سال ۲…Read More

  • پاکستان میں چلغوزے کی پیداوار

    چلغوزہ خشک میوے میں نہایت ذائقہ دار میوہ ہے جسے پشتو زبان میں دلارے مشغولا یعنی ’’راستے کیلئے شغل‘‘ کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چلغوزہ گردہ، مثانہ اور جگر کو طاقت دیتا ہے اور اس کے کھانے سے جسم میں گرمی اور فوری توانائی محسوس ہوتی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ چلغوزہ کھانے سے یادداشت میں بھی بہتری پیدا ہوتی ہے۔ پاکستان میں چترال اور بلوچستان کے علاقہ ژوب کے جنگلات میں چلغوزے کی نہایت اعلیٰ اقسام پائی جاتی ہیں۔ چلغوزہ کا درخت اونچے پہاڑوں کے چوٹیوں پر واقع جنگلات میں قدرتی طور پر پیدا ہوتا ہے۔ مقامی افراد اس کے کون جمع کرنے کے بعد دھوپ میں خشک کرتے ہیں ج…Read More

  • چاند میں کیا انوکھا پن ہے؟

          صدیوں سے مشرق کے علاوہ مغرب میں بھی چاند نہ صرف شاعروں اور ادیبوں بلکہ محققین کی نگاہوں کا بھی مرکز بنا رہا۔ شاید یہی وجہ تھی کہ تسخیر کائنات کا آغاز بھی چاند ہی کی سرزمین سے کیا گیا۔ پھر چند دہائیوں پہلے سائنس کی ترقی نے چاند کے یکتا ہونے کا سحر توڑتے ہوئے …Read More