Warning: include_once(analyticstracking.php): failed to open stream: No such file or directory in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19 Warning: include_once(): Failed opening 'analyticstracking.php' for inclusion (include_path='.:/usr/lib/php:/usr/local/lib/php') in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19

You Are At Technology Timesخبریںبخش فاؤنڈیشن کی جانب سے اقوام متحدہ کے توانائی فورم میں شرکت


بخش فاؤنڈیشن کی جانب سے اقوام متحدہ کے توانائی فورم میں شرکت

کراچی (نیوز رپورٹ) بخش فاؤنڈیشن نے اقوام متحدہ کی جانب سے پہلی سسٹین ایبل انرجی فور آل فورم (ایس ای فور آل) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جو سال ۲۰۳۰ء تک دنیا کی تمام پسماندہ اورغریب آبادیوں کیلئے پائیدار توانائی کی فراہمی کو عملی جامع پہنانے والے مختلف شعبوں کو متحرک کرنے کیلئے پہلا قدم ہے۔ بخش فاؤنڈیشن کی جانب سے فضاء فرحان نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ فورم میں دنیا بھر سے ایسے تمام افراد اور اداروں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو عالمی سطح پر سب کیلئے توانائی کو قابل رسائی بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
بخش فاونڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فضاء فرحان نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے مارکیٹ کو سمجھنے اور سرمایہ کاروں کوضروری مراعات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی لاگت کے حوالے سے تیزی سے مسابقتی بن رہی ہے، لہٰذا سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی کلید متنوع قومی اورعالمی ڈونرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والے پائیدار اور اختراعی ماڈلز کی فراہمی میں ہے۔
اقوام متحدہ کی تنظیم ایس ای فور آل کی جانب سے ۳ مقاصد وضع کئے گئے ہیں، جن میں رسائی، کارکردگی اور عالمی سطح پر مؤثر قابل تجدید توانائی اور بین الاقوامی سطح پر متفقہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ترقی پذیر ممالک میں جدید اور سستی توانائی کی خدمات تک لازمی رسائی شامل ہے۔

 


--

Short Link: http://technologytimes.pk/post.php?id=5865

Tags:

More Stories:

Comments On This Post

    No Comments Yet…

Leave a Reply