Warning: include_once(analyticstracking.php): failed to open stream: No such file or directory in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19 Warning: include_once(): Failed opening 'analyticstracking.php' for inclusion (include_path='.:/usr/lib/php:/usr/local/lib/php') in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19

You Are At Technology Timesخبریںجرمن سرمایہ کار سولر پلانٹ لگائیں گے


جرمن سرمایہ کار سولر پلانٹ لگائیں گے

لاہور (بلال اعوان) جرمن سرمایہ کاروں نے لاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع رچنا انڈسٹریل پارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے شمسی توانائی پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
نیشنل انڈسٹریل پارک کے سی ای او محسن سید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ شمسی توانائی پلانٹ ۲۰۱۵ء کی پہلی سہ ماہی سے کام شروع کر دے گا۔ اس پلانٹ سے پہلے مرحلے میں ۳ میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، جو انڈسٹریل پارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رچنا انڈسٹریل پارک میں پہلے کارخانے کی تعمیر ۲۰۱۵ء کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوگی۔
 


--

Short Link: http://technologytimes.pk/post.php?id=5866

Tags:

More Stories:

Comments On This Post

    No Comments Yet…

Leave a Reply