Warning: include_once(analyticstracking.php): failed to open stream: No such file or directory in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19 Warning: include_once(): Failed opening 'analyticstracking.php' for inclusion (include_path='.:/usr/lib/php:/usr/local/lib/php') in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19

You Are At Technology Timesخبریںسی این جی شعبہ صرف ۶ فیصد گیس استعمال کرتا ہے


سی این جی شعبہ صرف ۶ فیصد گیس استعمال کرتا ہے

لاہور (بلال اعوان) ملک میں ۴۰۰ ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کاحامل سی این جی کا شعبہ گیس کی مقامی پیداوار کا صرف ۶ فیصد یعنی تقریباً ۳۱ کروڑ مربع فٹ یومیہ استعمال کرتا ہے، بشرطییکہ اسے ۲۴ گھنٹے گیس فراہم کی جاتی رہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پر اچہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی دستیابی میں کمی کی بڑی وجہ اس کی چوری اور گیس کے دریافت شدہ ذخائر سے گیس حاصل نہ کرنا ہے۔ ملک بھر میں تقریباً ساڑھے ۳ ہزار سی این جی پمپس ہیں، جبکہ سی این جی کی بندش سے صرف پنجاب میں ۴ لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیاں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں، جس کے باعث یہاں ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہوئی ہے، جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان ۲۷ویں نمبر پر آتا ہے۔
 


--

Short Link: http://technologytimes.pk/post.php?id=5875

Tags:

More Stories:

Comments On This Post

    No Comments Yet…

Leave a Reply