Warning: include_once(analyticstracking.php): failed to open stream: No such file or directory in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19 Warning: include_once(): Failed opening 'analyticstracking.php' for inclusion (include_path='.:/usr/lib/php:/usr/local/lib/php') in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19

You Are At Technology Timesخبریںمائیکرو سوفٹ ڈیوائسز کی جانب سے دی گیراج اسکول کیلئے کمپیوٹرز کا عطیہ


مائیکرو سوفٹ ڈیوائسز کی جانب سے دی گیراج اسکول کیلئے کمپیوٹرز کا عطیہ

کراچی (علی رضا) مائیکروسوفٹ ڈیوائسز نے دی گیراج اسکول (ٹی جی ایس) کو جدید ٹیکنولوجی کے حامل ۱۰ کمپیوٹرز کا عطیہ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیکرو سوفٹ ڈیوائسز پاکستان کے کمیونیکیشنز منیجر کامران مسعود نیازی نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی انفورمیشن ٹیکنولوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور آئی ٹی کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا ادارہ صوبائی دارالحکومت میں قائم منفرد ادارہ دی گیراج اسکول کو دیئے گئے عطیہ جیسے اقدامات کے ذریعے اپنی نوجوان نسل کی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
اس موقع پر انہوں نے دی گیراج اسکول کی بانی شبینہ مصطفٰی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکول متوسط اور بالخصوص غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کیلئے امید کی ایک کرن ہے اور مائیکروسوفٹ آئی ٹی کی تعلیم کے ذریعے انہیں ایک روشن مستقبل مہیا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
دی گیراج اسکول نے تقریب سے خطاب کے دوران مائیکرو سوفٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کمپیوٹرز کی فراہمی سے اسکول کے طلبہ کو ابتدائی عمر ہی سے آئی ٹی کی معلومات حاصل ہوسکیں گی، جس سے انہیں مستقبل میں انفورمیشن ٹیکنولوجی کے میدان میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
اسکول کے پرنسپل رضوان رنگون والا نے کہا کہ ٹی جی ایس کو ان کمپیوٹرز کی شدید ضرورت تھی، کیونکہ اس سے پہلے یہاں کمپیوٹر سکھانے کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔مائیکروسوفٹ نے اسکول انتظامیہ کے مقصد کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

 


--

Short Link: http://technologytimes.pk/post.php?id=5871

Tags:

More Stories:

Comments On This Post

    No Comments Yet…

Leave a Reply