Warning: include_once(analyticstracking.php): failed to open stream: No such file or directory in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19 Warning: include_once(): Failed opening 'analyticstracking.php' for inclusion (include_path='.:/usr/lib/php:/usr/local/lib/php') in /home2/technotimes/public_html/includes/header.php on line 19

You Are At Technology Timesخبریںپاکستانی طلبہ نے جدید آٹومیٹک بوتل فلنگ پلانٹ تیار کرلیا


پاکستانی طلبہ نے جدید آٹومیٹک بوتل فلنگ پلانٹ تیار کرلیا

کراچی (علی رضا) وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ فزکس سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ نے جدید آٹومیٹک بوتل فلنگ پلانٹ تیار کرلیا ہے، جسے مختلف صنعتوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ پلانٹ شعبہ فزکس میں بی ایس الیکٹرونکس کے ۴ طلباء سلمان طارق، قرۃ العین، مختار حسین اور محمد انس نے ملکر تیار کیا ہے۔
وفاقی جامعہ اردو میں منعقدہ نمائش کے دوران اس پلانٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس جدید آٹومیٹک بوتل فلنگ پلانٹ کو ۸۰ ہزار روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والے بوتل فلنگ پلانٹس میں ریلے اور نوزلز سے کام لیا جاتا تھا، جبکہ ان کے بنائے ہوئے پلانٹ کو جدید پمپنگ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جس کی مدد سے صنعت میں آسانی سے بوتلوں کی فلنگ ممکن ہوسکے گی۔
طلباء کے مطابق اس جدید آٹومیٹک بوتل فلنگ پلانٹ کو ادویات، مشروبات و دیگر صنعتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 


--

Short Link: http://technologytimes.pk/post.php?id=5870

Tags:

More Stories:

Comments On This Post

    No Comments Yet…

Leave a Reply